قومی

سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل: پرویز خٹک اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہونگی

سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں نے پیسے لے کر ضمیر بیچا اور پھر جھوٹ بولا ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک پر پیسے بانٹنے کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، ان کے اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہوں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تحقیقاتی کمیٹی صرف اس بات کا تعین کرے گی کہ پیسے کے لین دین کا اصل فائدہ کس کو ہوا  اور  کون سینیٹ میں گیا۔

خیال رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنےکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں پی ٹی آئی کے عبید اللہ مایار اورسردار ادریس بھی موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button