قومی

کورونا سے مزید 59 افراد چل بسے، تعداد 12 ہزار 26 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے اور 1037 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32149 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 59 افراد انتقال کر گئے جس سے ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12026 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 55511 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 31983 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1260 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11502 ہو گئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 251047 ہو گئی ہے جبکہ 4119 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 160935 ہے اور 4900 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18869 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68531 اور 1957 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9219 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 272 افراد انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4916 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41994 ہے اور اب تک 480 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button