قومی

کورونا ویکسین لگانے کا آغاز آج سے ہورہا ہے

تمام وفاقی اکائیوں میں انسداد کورونا ویکسین پہنچا دی گئی ہے اور چاروں صوبوں میں ویکسین لگانے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

سندھ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے اور کراچی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل اوجھا ہسپتال میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی،پارلیمانی سیکرٹری صحت کے مطابق 5 ہزارویکسین پی آئی اے کارگو سےکوئٹہ پہنچی جہاں وزیراعلیٰ جام کمال خان ویکسی نیشن کاافتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ منگل کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسینشن مہم کا آغاز کیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہیں، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button