قومی
کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق
وفاقی دارالحکومت میں سری نگر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑیوں میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ جی الیون سگنل پر پروٹوکول کی 5 گاڑیوں کے لال اشارہ توڑنے کے باعث پیش آیا۔ فور ویلر گاڑی نے چھوٹی گاڑی کو ٹکر ماری تو موٹر سائیکل بھی زد میں آ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔
نجی ٹی وی یک مطابق کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔