قومی
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔