قومی

کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 822 مریض صحت یاب

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 455 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 79 لاکھ 32 ہزار 196 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 599 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 813 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 953، اسلام آباد میں 41 ہزار 359، بلوچستان میں 18 ہزار 815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 182 ہے، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 822 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 974 ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button