قومی

کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 58 مریض چل بسے

ملک میں کورونا کی وبا سے مزید 58 مصدقہ مریض چل بسے جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 587 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک مجموعی طور پر کوویڈ 19 کے 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 873 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح اب تک ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 914 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 223 افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 126 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، اب تک کوویڈ 19 کے مصدقہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے، ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہے جن میں سے 2 ہزار 228 کی تعداد تشویشناک ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button