قومی

پاکستان میں مزید 1873 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کرگئے اور 1800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42587 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1873 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.3 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11376 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 35914 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34412 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1223 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 490126 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 242054 ہوگئی ہے جب کہ 3900 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 154717 ہے اور 4608 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18754 اور ہلاکتیں 193 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65740 اور 1848 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8855 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 257 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4902 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40892 ہے اور اب تک 468 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button