قومی

واٹس ایپ نئی پالیسی: پاکستان نے بھی اپنی ایپلی کیشن بنالی

 واٹس کی نئی پالیسی کے بعد جہاں ترکی نے بپ کے نام سے اپنی اپپلی کیشن بنائی ہے وہیں پاکستان نے بھی واٹس ایپ کے طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی۔

 وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن’ اسمارٹ آٖفس‘ تیار کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، توقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آٖفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

واضح رہے معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث ترکی نے چند روز قبل موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کر لی۔ ترکی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی ’ترک سیل‘ نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ متعارف کروائی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پالیسی کے مطابق موبائل کی معلومات بھی حاصل کر رہا ہے جن میں بیٹری لیول، ایپ ورژن، موبائل نمبر، موبائل آپریٹر اور آئی پی ایڈریس سمیت دوسری معلومات شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button