میتوں کو نہ دفنانے کی شرط مانی تو یہ غلط روایت قائم ہوجائے گی: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری میتیں دفنائیں گے تو میں آج ہی آجاؤں گا۔ آج میتیں دفنائیں ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔ انہوں نے کا کہ میرے دورے کو میتوں کے دفنانے سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔ آج میتوں کو نہ دفنانے کی شرط مانی تو یہ غلط روایت قائم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے۔ ہزارہ برادری کے تمام مطالبے مان چکے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری کوہمیشہ ہدف بنایا جاتا رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد ہزارہ کمیونٹی کوظلم وستم کا نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مچھ واقعہ افسوسنا ک ہے، مزدوروں کو بےدردی سے قتل کیا گیا۔ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہے۔ فرقہ واریت پھیلانے کےلیے دشمن سازش کر رہا ہے۔ مچھ سانحہ ہوا تو وزیرداخلہ کو کوئٹہ جانے کے کی ہدایت کی خفیہ اداروں نےحالیہ دنوں میں دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔
دوسری جانب متاثرین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شہدا کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں جس میں حکومت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی درخواست کی تھی کہ میتوں کو دفنا دیں میں ہزارہ برادری سے ملنے ضرور آؤں گا۔