قومی

خواجہ سرا ماڈل رمل علی پر تشدد

لاہور میں خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیے گئے۔ رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

ماڈل کا کہنا ہے کہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کے بال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔

رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھے آئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button