قومی
ملک بھر میں سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کا فیصلہ آج ہوگا
موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 11 جنوری سے ملک بھر کے سکول کھولے جائیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا۔ ملک بھر میں سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا، سکول کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں نیا تعلیمی سال 21 اگست سے شروع کرنے پر بھی غورکیاجائےگا۔ دوسری جانب ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی وبا کورونا کے باعث پاکستان میں 39 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔