قومی

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودی عرب کو برآمد کیا جاتا ہے۔

پی آئی کا کہنا ہے کہ مصنوعات کی خرابی سے پہلے فضائی راستے سے ترسیل ضروری ہوتی ہے۔ مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ قومی ایئرلائن نے پاکستان تا چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے عارضی طور پر تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل کر رکھا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹس معطلی کے فیصلے کو ایک ہفتے سے مزید بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی بیان کے مطابق وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی لہر مختلف ممالک میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس وائرس کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مخصوص حالات کے علاوہ وہ غیرملکی فضائی کمپنیاں جو مملکت میں موجود ہیں انہیں جانے کی اجازت ہو گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو 8 دسمبر2020 کے بعد  کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ مندرجہ ذیل امور پرعمل کریں۔

ایسے افراد دو ہفتے کے لیے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیں۔ قرنطینہ کے دوران کورونا ٹیسٹ کرائیں اور یہ ٹیسٹ ہر 5 دن بعد دہرائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button