قومی

کورونا، مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے، تعداد 9330 ہو گئی

عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 330 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں 2 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہو گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 553 زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 604 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 319، خیبر پختونخوا ایک ہزار 536، اسلام آباد میں 389، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 36 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 103، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد ہو گئی ہے، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.20 فیصد، راولپنڈی 17.21، آزاد جموں کشمیر 7.47، بلوچستان 3.56، گلگت بلتستان 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبر پختونخوا 8.19، سندھ 9.20، لاہور 8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور 9.23، سوات 6.96، ایبٹ آباد 14.49، کوئٹہ 5.65، میرپور میں 7.92 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button