سٹیزن جرنلزمقومی

کورونا بے لگام، 24 گھنٹوں میں مزید 87 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیر علاج ہیں۔ک

ورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار 905، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد ہو گئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر 9.30، بلوچستان 7.59، گلگت بلتستان 1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوا 8.66، سندھ 10.69، لاہور 8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور 9.28، سوات 6.96، ایبٹ آباد 14.49، کوئٹہ 5.65، میرپور 8.08 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔

پشاور کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشیر آباد کے محلہ عزیز خان، ریلوے کالونی اور فالکن کالونی میں لاک ڈاوَن کیا جائے گا۔

متعلقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن شام 6 بجے نافذ کیا جائے گا اور ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہو گی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کو کورونا کے کیسز زیادہ آنے پر سیل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز بھی کورونا وائرس سے مزید 83 مریض چل بسے جبکہ 2972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button