قومی

‘سرکاری محکموں میں ڈویژن کی سطح پر ایک خواجہ سرا کو ملازمت دی جائے گی’

خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے رولز کا مسودہ تیارکر لیا گیا ہے۔ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے رولز کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق نادرا دفاتر اپنے ہر دفتر میں نام اور جنس کی تبدیلی کے لئے درخواست دینے والے خواجہ سرائوں کی سہو لت کے لئے ایک خصوصی آفیسر مقرر کریگا ان کی صنف ایکس درج کی جائیگی۔

سرکاری محکموں میں ڈویژن کی سطح پر کم از کم ایک خواجہ سرا کو ملازمت دی جائیگی خواجہ سراؤں کو قانون کے مطابق سالگرہ اور دیگر تقریبات منانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجازت نہیں لینی پڑیگی۔

تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے اپنے گورو کا نام درج کرنا ہو گا مسودہ کا ابتدائی ڈرافٹ میں خواجہ سرائوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لئے بھی آسان شرائط عائد کئے گئے ہیں.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button