قومی

اب پاکستانی عوام کو مفت شناختی کارڈ ملیں گے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکےدورےپراہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی ویکسین امپورٹ کرنےکی تیاری کررہے ہیں جبکہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیےہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرا سپروائزکرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دیناچاہتاہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہےپاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلےہو، فارن آفس سےملکرہرایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں50 پر لے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنخواہیں میرامسئلہ نہیں میں کام چاہتاہوں، 16ہزار بندے کام کررہے ہیں جن میں سے 3 ہزار کنٹریکٹ پرہیں، غریب کا شناختی کارڈتھانے میں چیک ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانوں کانازک ایشوہے ، 8لاکھ مہاجرین رجسٹرڈہیں، چمن گیا تھا، افغان شہری آرہے تھے اورلاکھوں جارہےتھے، کسی کے پاس پاسپورٹ وغیرہ کچھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیرہوں کسی کنٹریکٹ ملازم کونہیں نکالوں گا، یہاں بھی ایک ڈھیلا وزیر مقرر ہوا ہے، میں نےلحاظ کیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button