قومی

ملک میں کرونا وائرس سے مزید 89 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 487 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مزید 2 ہزار 885 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 55 ہزار 354 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 181 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 816، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور  سندھ میں 11.47  فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button