پاکستان میں سردی کی شدت 52 سالہ ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ ماہرین
ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، ماہرین کے مطابق سردی کی شدت 52 سالہ ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو گی، 28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی، درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر کو 20 سال کا طویل ترین اور مکمل سورج گرہن ہو گا جو صبح 8:41 منٹ پہ شروع اور دن 10:41 منٹ پہ ختم ہو گا، یہ امریکہ اور دیگر ریاستوں میں دیکھا جائے گا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
ماہرین کے مطابق سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔