کورونا سے مزید 43 جاں بحق، 2186 مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آ گئے، وائرس سے 43 مصدقہ مریض چل بسے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 54 لاکھ 75 ہزار 508 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو گئی ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار 101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وباء سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 979، سندھ میں 2 ہزار 911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 زیر علاج ہیں جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔