بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1331822320160268288
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وباء کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ کا منتظر ہوں گا۔
خیال رہے کہ کل برور جمعہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریب میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔