قومی

خاتون کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنماء کو ادارہ تحفظ خواتین میں عہدہ مل گیا

سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کے خلاف خاتون سینئر پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ بھی درج ہے اور وہ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button