قومی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71  پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button