قومی

کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید 32 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے

عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 141 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 243 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 538 زیرعلاج ہیں، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے، خیبر پختونخوا 41 ہزار 990، اسلام آباد 23 ہزار 994، بلوچستان 16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار 349 اور گلگت میں 4 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 471 اور سندھ میں 2 ہزار 738 اموات ہو چکی ہیں، خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 309، اسلام آباد 255، بلوچستان 156، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر ارشد وحید چوہدری کرونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں جبکہ جمعرات کو چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد اس مرض میں مبتلا رہنے کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button