قومی

کراچی میں سلنڈر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی

کراچی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے جونیجو گوٹھ میں دھماکہ بچوں کے غبارے فروخت کرنے والی گاڑی کے سلنڈر میں ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button