قومی

انوکھی واردات، خاوند اور آشنا نے مل کر خاتون کو قتل کر دیا

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اکثر و بیشتر یہی خبر سننے کو ملتی ہے کہ خاوند نے بیوی کو اشنا سمیت قتل کر دیا تاہم پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں قتل کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں خاوند اور آشنا نے مل کر 3 بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلال پور جٹاں کے موضع جیوونجل کی نائلہ یاسمین کی فیصل منیر سے 8 سال قبل شادی ہوئی جس کے چند سال بعد نائلہ اپنے آشنا نقاش کے ساتھ بھاگ گئی تاہم منت سماجت کے بعد دوبارہ گھر واپس آ گئی لیکن اس نے اپنے آشنا کے ساتھ بھی روابط جاری رکھے۔

خاوند اور آشنا دونوں کے ساتھ بیک وقت تعلقات رکھنے کی وجہ سے دونوں مرد رنجیدہ تھے کہ وہ ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے، گزشتہ شب خاوند فیصل منیر نے اسی آشنا نقاش کے ساتھ مل کر نائلہ یاسمین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتولہ کے والد اقبال حسین کی مدعیت میں فیصل منیر، نقاش اور الیاس سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button