قومی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صوبہ پنجاب میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 340 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جو کورونا کی دوسری لہر کے دوران اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے صوبے میں 7 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 372 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر  ایک لاکھ 4 ہزار 894 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں 148 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، لاہور میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 52 ہزار 551 اور جاں بحق افراد کی تعداد 929 ہو چکی ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر چل رہی ہے، شہریوں کی بے احتیاطی حالات کو خراب کر سکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button