قومی

کورونا کے بڑھتے کیسز: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب

ملک کے تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلب کردہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزرائے تعلیم اپنی شرکت ویڈیو لنک کے ذریعے یقینی بنائیں گے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیا جائے گا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ سردیوں کی تعطیلات کب دی جائیں؟

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہو گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آٹھویں جماعت کے بچوں کے امتحانات بورڈ کے ذریعے لیے جائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button