قومی

کورونا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات پر غور کے لیے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ میں دوبارہ سے آنے والی تیزی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا ہے، این سی او سی کی سفارشات قومی رابطہ کمیٹی کے (آج منگل کو) ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایسے مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہیں جن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے اور روزانہ کے حساب سے دس یا اس سے زائد اموات جبکہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

آج بھی کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 835 ہو گئی ہے۔

اسی طرح یکم نومبر کو بھی ملک بھر میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہو گئی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اس روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button