قومی

کراچی میں 4.6 شدت کا زلزلہ، جانی نقصان کا خدشہ

کراچی کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرِقائد کے شمال مغرب میں 100 کلومیٹر کی دوری پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے ابتدا میں زلزلے کی شدت 3.6 بتائی تھی تاہم بعد میں تصحیح کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے زلزلے کی غلط پیمائش دینے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد سے ڈیٹا انٹری کے وقت غلطی ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button