قومی

مولانا سمیع الحق کی دوسری برسی کل منائی جائے گی

متحدہ مجلس عمل کے بانی اور معروف مذہبی سکالر سینیٹر مولانا سمیع الحق کو جہان فانی سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے، 2 نومبر (پیر کو) ان کی برسی منائی جائے گی۔

اس سلسلے میں جامعہ حقانیہ (اکوڑہ خٹک) سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

 مولانا سمیع الحق کے قاتل کو پہچانتے ہو ؟

دوران تفتیش سیکرٹری کے بیانات میں تضاد

مولانا سمیع الحق کے قتل میں بیرونی عناصر ملوث 

مولانا سمیع الحق کی شہادت اندھا قتل قرار، کیس داخل دفتر 

مولانا سمیع الحق دسمبر 1937ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے، وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان، عالم دین اور مذہبی سکالر تھے اور خیبر پخونخواہ کے دینی ادارے دار العلوم حقانیہ کے مہتمم بھی تھے۔

وہ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر تھے، مولانا سمیع الحق 2 نومبر 2018ء کو راولپنڈی میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کر دیئے گئے تھے۔

گذشتہ سال پہلی برسی پر ان کی خدمات کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےحامد الحق حقانی نے کہا تھا کہ مولانا سمیع الحق صاحب کی شہادت امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے، ناموس رسالت کے تحفظ کے سلسلہ میں مولانا سمیع الحق کا قائدانہ کردار امت کا ترجمان تھا اور اس پر انہیں شہید کیا گیا، انہیں شہید ناموس رسالت کا لقب دیا جاتا ہے اور عہد کیا جاتا ہے کہ ان کا مشن جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button