قومی
12 سالہ شاگرد کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی استانی گرفتار
لاہور، نواں کوٹ پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ 12 سالہ مزمل کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔
مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نواں کوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا، مغوی بچہ عرصہ 2 سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔