قومی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہو گئی

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 332,186 ہو گئی جبکہ 6795 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے، ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,078 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 238 ہو گئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 03 ہزار 831 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button