پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، مزید 13 افراد جاں بحق
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں کورونا وائرس کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید13 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 6ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 855 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 9ہزار646 صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 اور سندھ میں 2 ہزار 591 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔