قومیکورونا وائرس

کورونا کیسز میں 140 فیصد اضافہ ‘بے احتیاطی جاری رہی تو زندگی، معاش دونوں سے محروم ہوجائیں گے’

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اگر ہم نے اسی طرح سے بے احتیاطی جاری رکھی تو زندگی اور معاش دونوں سے بہت جلد محروم ہوجائیں گے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی اور یہ شرح چند ہفتوں پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیزکو نظر انداز کرنےکے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں اور ہم تمام ایس او پیز کو نظر انداز کرکے غلطی کےمرتکب ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کرتے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 6661 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ ساڑھے 7 ہزار کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی موسم سرما میں کورونا کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا

اسلام آباد میں کلین گرین انڈیکس انکر یجمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کا شکار کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں موسم سرما میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہروں میں آلودگی اور موسم سرما میں دیگر وائرس کے خطرات کے باعث کورونا وبا پھیلنے کا تذکرہ کیا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button