قومی

تبدیلی سرکار کا 17 ارب ڈالر نیا قرض لینے کا انکشاف

ٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ستمبر 2018 تک بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھا، موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا جس سے 30 جون 2020 تک بیرونی قرض کا حجم 113 ارب ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ستمبر 2018 کو بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھا، ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر اضافہ ہوا، 30 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالر تھا۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7 کروڑ ڈالر قرض لیا، کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لئے گئے، مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button