پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کرگئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار601 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 615 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اورمجموعی تعداد 3 لاکھ20ہزار463 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 5ہزار80 مریض صحتیاب ہوئے اور زیرعلاج افراد کی تعداد 8ہزار782 رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار270 اور سندھ میں 2 ہزار562 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار526 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار14، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار756، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار427، بلوچستان میں 15 ہزار575، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 965 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔