قومیکورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کی رحمت سے دوسرے ممالک کی نسبت ہم کورونا کے شدید خطرات سے بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ کورونا وبا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

پاکستان میں اس وقت کورونا وبا دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کنٹرول میں ہے اور یہاں اب تک کورونا کے باعث 3 لاکھ 14 ہزار 600 سے زائد افراد متاثر اور 6 ہزار 513 افراد جان کی بازہ ہار چکے ہیں۔

کورونا وبا کی صورت حال میں بہتری کے بعد اسکول، دفاتر، کاروباری مراکز اور شادی ہالز بھی کھل گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ستمبر میں کورونا کیسز انتہائی کم رہے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد6 ہزار تک نیچے آگئی تھی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد9 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button