قومی

عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف گرفتار

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔ عدالت کی جانب سے ضمانت خارج کرنے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

گرفتاری کے بعد میڈیا نمائندگان نے شہبازشریف سے بات چیت کی کوشش کی لیکن اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر کوئی بات نہیں کی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا جائے گا اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button