قومی

نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق نواز شریف اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی دعوت قبول کر لی ہے۔

نواز شریف کو گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ حزب اختلاف کی اے پی سی 20 ستمبر کو ہو گی جس میں مسلم لیگ ن کا گیارہ رکنی وفد شہباز شریف کی زیرقیادت شرکت کرے گا۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اور سب کچھ  دیکھیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اسلام آباد کو بند کرنے کی بات ہو گی۔

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مشکل میں ہیں اور پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ اپوزیشن کچھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جائیں گے اورامید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں اپوزیشن کا متفقہ لائحہ عمل بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں عوام کی بہتری کے لیے کچھ ہو گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button