قومی

شاہین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا اندوہناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پوری قوم کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے جاری کیے گئے ایک بیان میں مزید کہا کہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے، آزادی اظہارِ رائے پر پختہ یقین ہے، صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، ہم اس فرض کو پورا کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ خاتون صحافی شاہینہ شاہین کو گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں نامعلوم افراد نے  قتل کر دیا تھا۔

شاہینہ شاہین پی ٹی وی پر پروگراموں کی میزبانی بھی کرتی تھیں اور ایک بلوچی میگزین ”دزگہار“(سہیلی) کی مدیر بھی تھیں، وہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں، شاہینہ شاہین آرٹ (مصوری) سے بھی منسلک تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button