قومی

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھاری ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، حکومت 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ستمبر سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 15 روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ 28 جولائی کو ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی تھی۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی تھی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہو گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 جون کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 100 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل 101 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button