گلگت بلتستان، 41 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
سیاحت کا شعبہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گلگت بلتستان آنے والے 41 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، حکومت اور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہو گئی۔
کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد گھروں میں کئی ماہ سے قید شہری سیاحت کے سفیر پر نکل پڑے، احتیاط اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا نے پھر سر اٹھا لیا، گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 41 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اکثر سیاحوں نے ماسک پہننا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیا، صورتحال سنگین ہونے پر حکومت اور انتظامیہ ایکشن میں آ گئی ، سیاحوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔ سیاح خنجراب ٹاپ سمیت گلگت بلتستان کے دلفریب اور حسین سیاحتی مقامات پر خوب موج مستی اور ہلہ گلہ کر کے یاد گاری لمحمات کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ بھی کر رہے ہیں۔
مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے پر فضا سیاحتی مقام خنجراب ٹاپ پر سیاحوں میں شعور و آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبہ میں بالخصوص سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی پابندی زیر غور نہیں، کرونا وبا کے سدباب کیلئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل انتظامیہ کے نمونے لئے، سات ہوٹلز و ریسٹورنٹس کے افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، ہوٹلز و ریسٹورنٹس سمارٹ لاک ڈاون کے زمرے میں آتے ہیں اسی لئے وہاں پر سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے، ”سیاحوں اور ٹور آپریٹرز سے اپیل ہے کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔”