قومی

اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کیلئے ڈبل ڈيکر بس سروس کا آغاز

اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کے لئے ايک نئی بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق گذشتہ روز ٹورسٹ ڈبل ڈيکر بس سروس کی ٹيسٹ ڈرائیو کی گئی (یعنی آزمائشی بنیادوں پر چلائی گئی۔

ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات، ڈی سی راولپنڈی، مشير وزيراعلی پنجاب آصف محمود اور ديگر اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہريوں کے لئے تفريحی مقامات ديکھنے کے لئے نئی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جو ٹورزم ڈپارٹمنٹ پنجاب, PHA، اسلام آباد اور راولپنڈی انتظاميہ کی مشترکہ کاوش ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button