قومی

‘متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ہاتھ ملایا جس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں’

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ افسوس ناک قرار دیا ہے۔

لاہور ریلوے سٹیشن پر جماعت اسلامی لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ہاتھ ملایا جس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکومت او آئی سی کا اجلاس بلائے اور یو ای اے سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں اور سرمایہ داروں نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی ملک بنا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای اسرائیل معاہدہ: پاکستان کا موقف سامنے آگیا

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے امن معاہدہ طے پایا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی ہے جب کہ امارات اسرائیل امن معاہدے کے بعد فلسطین نے ابوظبی سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

وہیں ترکی نے اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سفارتی تعلقات معطل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button