قومی

یو اے ای اسرائیل معاہدہ: پاکستان کا موقف سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خود مختاری کا حق شامل ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے انصاف پر مبنی جامع اور پائیدار امن کے لیے ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے، دو ریاستی حل اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں اورعالمی قوانین کے مطابق ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری اپروچ اس بنیاد پرہوگی کہ فلسطینیوں کے حقوق اورخواہشات کوکیسے برقرار رکھا جاتا ہے، پاکستان جائزہ لےگا کہ خطے کے امن اور سیکیورٹی اور استحکام کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے امن معاہدہ طے پایا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی ہے جب کہ امارات اسرائیل امن معاہدے کے بعد فلسطین نے ابوظبی سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

وہیں ترکی نے اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سفارتی تعلقات معطل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button