قومی
پی آئی اے کا فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 4 پروازیں چلانے کا اعلان
قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کےلیے پروازیں 15 سے 30 اگست کے درمیان چلائی جائیں گی۔
اسلام آباد اور پیرس کے درمیان 4 پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 16 اور 30 اگست کو اسلام آباد سے جب کہ 15 اور 29 اگست کو پیرس سے پروازیں چلائی جائیں گی۔
یاد رہے اس سے قبل پی آئی اے نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد یورپ سمیت باقی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بھی خصوصی پروازیں چلائی تھیں۔