قومی
پاکستان کا عالمی اور علاقائی پروازوں کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہو گا۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے جس میں تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا ثمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھیں۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز کو حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ ہوں گی۔