قومی

ریلوے کی تاریخ میں سٹیشن منیجر کے عہدے پر پہلی خاتون آفیسر تعینات

محکمہ ریلوے نے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیا الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن منیجر کا اضافی چارج دy دیا جس کے بعد وہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجر بن گئی ہیں۔

اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیا الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کی اسٹیشن منیجر کی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے اور اسٹیشن ماسٹر لاہور کینٹ یونس بھٹی سے اسٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ سیدہ مرضیا الزہرہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجر بن گئی ہیں۔

دوسری جانب ریلوے سمپارس یونین نے اسٹیشن منیجر کی آسامی پر سی ایس پی آفیسر کی تعیناتی کیخلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

یونین کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان نے اس تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ ہوا تو وہ احتجاج کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button