قومی

لاہور، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ (سی ٹی ڈی) نے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دہشتگردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی کی گئی۔

ادھر بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا جو ریموٹ کٹنرول تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button